چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں۔بڑ ا دعوی ۔چوہدری نثار علی خان کو نئی مشکل میں پھنسانے کی کوشش

چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں۔بڑ ا دعوی ۔چوہدری نثار علی خان کو نئی مشکل میں پھنسانے کی کوشش

چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں۔بڑ ا دعوی ۔چوہدری نثار علی خان ... 12 جون 2018 (18:10) 6:10 PM, June 12, 2018

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے۔منگل کو شاہد اورکزئی نامی شخص نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں ۔ شاہد اورکزئی نے در خواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہیکہ یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں ۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے ( ن ) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں .

متعلقہ خبریں