جو شخص اپنی اولاد کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن ۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی سے عمرا ن خان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

جو شخص اپنی اولاد کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن ۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی سے عمرا ن خان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

جو شخص اپنی اولاد کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن ۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی سے عمرا ن خان کے ... 12 جون 2018 (17:42) 5:42 PM, June 12, 2018

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق در خواست گزار عبدالوہاب بلوچ نامی شہری نے ریٹرننگ افسر کے پاس دائر درخواست میں موقف ااختیار کیا کہ جو شخص اپنی اولاد کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے ، عمران خان کو الیکشن لڑنے سے رو کا جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے عمران اسماعیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ جس پر ان کے وکلاءکا کہنا تھا کہ ہم نے کیس کی کاپی وصول کرلی ہے لہٰذا جرح کیلئے وقت دیا جائے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان عمرےکی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں اور اس کیس میں عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں لہٰذا ہمیں 19جون تک کا وقت دیاجائے کیوں کہ عمران خان 18جون کو وطن واپس آئیں گے اور 19جون کو عدالت پیش ہوں گے۔

یاد رہیکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خانکل دن ایک بجے اپنی اہلیہ بشری مانیکا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو ئے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔ عمران خان پیر کی دوپہر مدینہ منورہ پہنچیں گے اور روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد منگل کو جدہ آئیں گے اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے سلسلے میں افظار ڈنرمیں شرکت کریں گے، منگل کی رات عمرہ ادا کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔دوسری جانب بنی گالہ کے سامنے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے - عمران خان نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے -کل پی پی 100 جڑانوالہ سے سات آٹھ سو لوگوں نے اپنے امیدوار کو ٹکٹ نہ ملنے پر بنی گالہ کے سامنے احتجاج کیا تھا اور انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی ہے اس لیے ٹکٹوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے - احتجاج کے دوران خان بہادر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے متعلق احتجاج کا عمران خان کو بتایا تو عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے -اس کے لیے انہوں نے نعیم الحق کی سربراہی میں ایک مصالحاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کچھ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں پر دوبارہ غور کرے گی کارکنان کی تمام شکایات دور کرے گی - عمران خان آج عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گے اور ایک دن کے بعد واپس آ جائیں گے اور اس کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کریں گے- جب احتجاج کرنے والے لوگوں کو یہ یقین دلایا گیا کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کی جائے گی تو انہوں نے اپنا احتجاج بند کر دیا ہے -

متعلقہ خبریں