کیا دن آ گئے ۔فاروق ستار کو اپنی ہی جماعت ایم کیو ایم میں واپس آنے کا مشورہ

کیا دن آ گئے ۔فاروق ستار کو اپنی ہی جماعت ایم کیو ایم میں واپس آنے کا مشورہ

کیا دن آ گئے ۔فاروق ستار کو اپنی ہی جماعت ایم کیو ایم میں واپس آنے کا مشورہ 12 جون 2018 (17:05) 5:05 PM, June 12, 2018

کراچی: کراچی ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ہے - کراچی ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کے کیس میں فیصلہ خالد مقبول صدیقی کے حق میں دے دیا ہے - عدالتی حکم کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی کنوینر شپ پر صرف خالد محمود صدیقی کا حق یے - جسٹس عامر فاروق نے اس کیس کی سماعت کی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا سربراہ بنا دیا -عدالت کے فیصلے پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ :" میں فاروق ستار بھائی کو یہ مشورہ دوں گا کہ وہ عدالتی فیصلے کو مد نظررکھتے ہوئے ایم کیو ایم میں واپس آجائیں یہ ان کے لیے بہترین موقع ہے "

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کنوینر شپ کے فیصلے کے بعد ہمارے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا، مائنس ون کے بعد مائنس ٹو آگیا جو مائنس ایم کیو ایم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ کنوینر شپ کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے سوچ کر فیصلہ کریں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایک آپشن یہ بھی آیا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا ہے، کنوینر شپ کا فیصلہ دیا گیا ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا فیصلہ قبول کروں، مجھ سے پتنگ چھین کر کسی اور کو دی گئی ہے۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ عدالتیں کسی کو لیڈر نہیں بناتیں، کارکن اور عوام لیڈر بناتے ہیں، 23 اگست کو ایم کیو ایم کو بچایا تھا، مجھے یقین ہے کہ عوام کے دل میں میری عزت ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے ہیں، مہاجروں کے ضبط شدہ حقوق کی جدوجہد بھی کی۔

متعلقہ خبریں