ن لیگ کی گرتی ہوئی دیوار کی ایک اور اینٹ پی ٹی آ ئی لے گئی۔اہم سیاسی خاندان نے الوداع کہہ دیا۔

ن لیگ کی گرتی ہوئی دیوار کی ایک اور اینٹ پی ٹی آ ئی لے گئی۔اہم سیاسی خاندان نے الوداع کہہ دیا۔

ن لیگ کی گرتی ہوئی دیوار کی ایک اور اینٹ پی ٹی آ ئی لے گئی۔اہم سیاسی خاندان نے ... 12 جون 2018 (14:42) 2:42 PM, June 12, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے - لالی برادران نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے - سابقہ ایم این اے امتیاز احمد لالی ,سابقہ ایم پی اے ممتاز احمد لالی , علی اکبر لالی اور دانیال لالی نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو نے کا فیصلہ کر لیا ہے -آج ہی وہ عمران خان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے -

اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم میر طفر اللہ خان جمالی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا .تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے،مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اپنے مفاد کو مدِ نظر رکھ کر پارٹیاں بدل رہے ہیں۔ اور اس حوالے سے تحریک انصاف کا پلڑا سب سے بھاری رہا ہے۔یاد رہے 16 مئی کو میر ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ میر ظفراللہ جمالی نے 2013 کے عام انتخابات میں اپنے آبائی علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے بطور آزاد امیدوار کے الیکشن لڑا اور کامیابی کے بعد مسلم لیگ ( ن ) میں شامل ہو گئے تھے۔

اس سے قبل بھی سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے . شاہنواز مری نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں سردار محمد رند کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے .شاہنواز مری جو کہ سابق صوبائی وزیر ِ بلوچستان بھی رہے چُکے ہیں اُ ن کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اس بات پر غور کر رہا تھا کہ کون سی ایسی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں جو بلوچستان کے عوام فلاح و بہبود کیلئے کام کرے ۔اُ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ پارٹی ہے جو بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت کر سکتی ہے اور بلوچستان کے عوا کی فلاح بہبود کیلئے بھی کامکرے گی .اس موقعے پر سردار مُحمد رند نے پریس کانفرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس مرتبہ غیر یقینی طور پر بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے گی . باقی تمام پارٹیوں کیساتھ بھی مشاورت کی جارہی ہے . اُنھوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں تا کہ پی ٹی آئی آپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکے۔

متعلقہ خبریں