عورت راج کے مُخالف نے پارٹی پر اپنی بیٹی کو مسلط کر دی ہےمُنہ کھولا تو شریف خاندان کسی کو مُنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا ،چوہدری نثار کا نواز شریف کو تگڑا ٹکٹ ایشو پر جواب

عورت راج کے مُخالف نے پارٹی پر اپنی بیٹی کو مسلط کر دی ہےمُنہ کھولا تو شریف خاندان کسی کو مُنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا ،چوہدری نثار کا نواز شریف کو تگڑا ٹکٹ ایشو پر جواب

عورت راج کے مُخالف نے پارٹی پر اپنی بیٹی کو مسلط کر دی ہےمُنہ کھولا تو شریف ... 12 جون 2018 (14:15) 2:15 PM, June 12, 2018

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب میں ن لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں دس اور ن لیگ میں سو خامیاں ہیں . چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عورت راج کے مُخالف نے پارٹی پر اپنی بیٹی کو مسلط کر دی ہے. ن لیگ نے سیاسی یتمیوں کو ٹکٹ دے دیا ہے . اُن کا مزید کہنا تھا کہ مُنہ کھولا تو شریف خاندان کسی کو مُنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا. چوہدری نثار نے آذاد ممبر کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور کاغذات بھی جمع کروا دئیے ہیں . چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے مُسلم لیگ نواز کے اندرونی حلقوں میں بھی کافی اختلافات پائے جاتے تھے . ایک حلقہ ٹکٹ دینے کے حق میں تھا جبکہ دوسرا حلقہ چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر مُصر تھا ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی مختلف میٹنگز میں چوہدری نثار کے ٹکٹ کے معاملے پر بحث ہوتی رہی ہے، شریف برادران کے مابین اس معاملے پر اختلاف بھی پایا گیا۔کارکنوں نے چوہدری نثار سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق استفسار کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’آپ الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا۔

یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے ( ن ) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں.

متعلقہ خبریں