عمران خان نے سر زمین مقدس پر امام مالک کی پیروی کرتے ہوئے اعلی مثال قائم کر دی۔

عمران خان نے سر زمین مقدس پر امام مالک کی پیروی کرتے ہوئے اعلی مثال قائم کر دی۔

عمران خان نے سر زمین مقدس پر امام مالک کی پیروی کرتے ہوئے اعلی مثال قائم کر ... 12 جون 2018 (13:44) 1:44 PM, June 12, 2018

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اور اُن کی اہلیہ بُشریٰ بی بی عمرے کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے . جب جہاز مدینے کی مُقدس سرزمین پر اُترا تو عمران خان جہاز سے ننگے پاؤں نکلے عمران خان نے جوتے جہاز میں ہی اُتار دئیے تھے . ایسا امام مالک کیا کرتے تھے جب سر زمین مدینہ پہنچتے تو احترامِِ سر زمین مدینہ کی وجہ سے جوتے نہیں پہنتے تھے عمران خان نے امام مالک کی پیروی کرتے ہوئےاس مُقدس سرزمیں کے احترام میں ,مدینے سے مُحبت کے احترام جوتے جہاز میں اُتارے اور ننگے پاؤں جہاز سے باہر آئے اور مدینہ میں داخل ہوئے . عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جب تک مدینہ میں رہیں ہیں جوتوں کے بغیر ہی رہے ہیں ۔

یاد رہیکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، عمران خان کے ہمراہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل دن ایک بجے اپنی اہلیہ بشری مانیکا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو ئے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان پیر کی دوپہر مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد منگل کو جدہ آئیں گے اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے سلسلے میں افظار ڈنرمیں شرکت کریں گے، منگل کی رات عمرہ ادا کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں