حمد باری تعالٰی‎: جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل​ .......وہ بات پسندیدہ ہے ہر بات سے بڑھ کر​

حمد باری تعالٰی‎: جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل​ .......وہ بات پسندیدہ ہے ہر بات سے بڑھ کر​

حمد باری تعالٰی‎: جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل​ .......وہ بات پسندیدہ ہے ہر ... 12 جون 2018 (11:47) 11:47 AM, June 12, 2018

جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل​

وہ بات پسندیدہ ہے ہر بات سے بڑھ کر​

اچھے تو بہت لگتے ہیں نظروں کو ہماری​

جچتے نہیں ہرگز مگر اس ذات سے بڑھ کر​

یہ ارض و سما سات بنائے ہیں اسی نے​

قادر ہے ، بنا سکتا ہے وہ سات سے بڑھ کر​

دکھ تو ہمیں طاقت سے زیادہ نہیں دیتا​

ہاں سکھ وہ عطا کرتا ہے اوقات سے بڑھ کر​

موسیٰ سے کوئی پوچھے ملاقات کی لذت​

دیتے ہیں جوابات سوالات سے بڑھ کر​

اصحابِ محبت کو کسی کام کے اندر​

لذت نہیں ملتی ہے مناجات سے بڑھ کر​

انسان کے اعمال ہیں طاقت سے بہت کم​

دیتا ہے وہ انعام خیالات سے بڑھ کر​

متعلقہ خبریں