پاکستان تحریک انصاف نے چور ,اشتہاری مجرموں کو پارٹی ٹکٹ دے دیے ہیں -اپنے ہی کارکن پی ٹی آئی پر قہر بن گئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے چور ,اشتہاری مجرموں کو پارٹی ٹکٹ دے دیے ہیں -اپنے ہی کارکن پی ٹی آئی پر قہر بن گئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے چور ,اشتہاری مجرموں کو پارٹی ٹکٹ دے دیے ہیں -اپنے ہی ... 12 جون 2018 (03:50) 3:50 AM, June 12, 2018

مظفر گڑھ پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے چور , اشتہاری مجرموں کو پارٹی ٹکٹ دے دیے ہیں -پی ٹی آئی نے لاہور میں گلریز اقبال کو پی پی 147 کا ٹکٹ دے دیا ہے- گلریز اقبال پر نہ صرف گاڑی چوری کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے بلکہ وہ عدالت سے بھی مفرور ہیں -

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے نذیر جٹ کو بھی ٹکٹ دے دیا ہے -نذیر کو جٹ کو پی پی 229 کے لیے ٹکٹ دیا گیا ہے -نذیر جٹ کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا ہے نذیر جٹ ق لیگ سے پیپلز پارٹی اور پھر پی ٹی آئی میں شریک ہوئے تھے پنجاب کے حلقہ پی پی 277 میں پی ٹی آئی نے پرانے رکن کو نظر انداز کر کے پرانے ایم پی اے علمدار قریشی کو ٹکٹ دے دیا ہے -ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے علمدار قریشی کی شراب پی کر رقص سرود کی محفل میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی -مظفر گڑھ پریس کلب کے بار نوجوانوں نے علمدار قریشی کو نامزد کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے نوجوانوں نے احتجاجی طور پر اپنی گاڑی بھی جلا دی ہے اور گو علمدار گو کے نعرے بھی لگائے ہیں -

متعلقہ خبریں