بیک وقت کھلنے والے پانچ پھول مرجھا گئے۔ماں صدمے سے نڈھال۔

بیک وقت کھلنے والے پانچ پھول مرجھا گئے۔ماں صدمے سے نڈھال۔

بیک وقت کھلنے والے پانچ پھول مرجھا گئے۔ماں صدمے سے نڈھال۔ 12 جون 2018 (03:35) 3:35 AM, June 12, 2018

سوڈان میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچے ایک ایک کرکے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ان کی ناگہانی موت پر ان کی ماں صدمے سے نڈھال ہوچکی ہے۔سوڈان کے دوسرے بڑے شہر أم درمان میں واقع ایک اسپتال میں اس خاتون کے ہاں ان پانچ بچوں کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی۔ وہ صرف تیس گھنٹے تک زندہ رہ سکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ان کی موت کے سر ٹیفکیٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان کے پھیپھڑوں کی درست طریقے سے نشوونما نہیں ہوسکی تھی،انھیں دورانِ خون میں دشواری کا سامنا تھا اور ان کا نظام ِتنفس بھی درست طریقے سے کام نہیں کررہا تھا۔

اس سوڈانی خاتون کو گذشتہ سوموار کو دو ماہر امراض بچہ اور پانچ نرسوں کی نگرانی میں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔اس خاتون کے ہاں حمل کے 28 ویں ہفتے میں ان پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا۔اسپتال میں پیدائش کے سات گھنٹے کے بعد پہلے بچے کی موت ہوگئی تھی۔دوسرے روز دوپہر کے وقت تین اور بچوں نے اپنی آخری سانس لی تھی اور ان کے چار گھنٹے کے بعد پانچواں بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا تھا۔

متعلقہ خبریں