عمران خان لاہور میں جلسہ کر رہے ہیں اور ہمارے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہباز شریف

عمران خان لاہور میں جلسہ کر رہے ہیں اور ہمارے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہباز شریف

عمران خان لاہور میں جلسہ کر رہے ہیں اور ہمارے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہباز شریف 12 جولائی 2018 (23:13) 11:13 PM, July 12, 2018

جمعرات کو شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر کی حیثیت سے کارکنوں کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔،جیلوں اور قید و بند کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے ۔ تمام جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر انتخابی مہم چلانے کا موقع ملنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن لیگی کارکنوں کی گرفتاری کا نوٹس لے۔ پولیس حنیف عباسی کو بھی گرفتار کرنا چاہتی ہے کارکنوں کی گرفتاریاں الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا رہی ہیں ۔ نواز شریف کا استقبال کرنا آئینی اور قانونی حق ہے ۔

کارکنوں کے ہمراہ تیرہ جولائی کو ایئرپورٹ پہنچوں گا۔ کارکن دوران استقبال سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی فلائلٹ معطل ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ کل لاہور پہنچیں گے اور کل چاہے جو بھی ہو، ہم ہر صورت سڑکوں پر نکلیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ نواز شریف پاکستان نہیں ا? رہے ، کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئِی، نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ کل لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے، گرفتاریوں اور تشدد سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ ہمارا کل کا پروگرام پرامن ہے ، اس کے باوجود کارروائیوں کا مطلب ہے دال میں کچھ تو کالا ہے جب کہ عمران خان لاہور میں جلسہ کر رہے ہیں اور ہمارے لیے دفعہ 144 نافذ ہے ۔

متعلقہ خبریں