ریحام خان نے عمران خان سے پہلی ملاقات کا و اقعہ بتا دیا

ریحام خان نے عمران خان سے پہلی ملاقات کا و اقعہ بتا دیا

ریحام خان نے عمران خان سے پہلی ملاقات کا و اقعہ بتا دیا 12 جولائی 2018 (23:00) 11:00 PM, July 12, 2018

ریحام خان نے عمران خان سے پہلی ملاقات کا ذکر بھی دلچسپ انداز میں کیا انہوں نے کہا جب میں عمران خان کا انٹرویو کرنے کیلئے گئی تو میں ہمہ وقت اپنے گارڈ کو اپنے ساتھ رہنے کی بھی ہدایت کی ، پہلے پارٹی سیکرٹریٹ کے ایک ٹھنڈے اور بے ترتیب بیڈ روم میں نعیم الحق نے میرا انٹرویو کیا پھر نعیم الحق میری کار میں بیٹھ گئے اور ہم بنی گالہ آگئے، نعیم الحق آگے آگے چل رہے تھے، میرے گارڈ نے کان میں سرگوشی کی، یہ آدمی ٹھیک نہیں۔مجھے ایک کمرے میں لے جایا گیا جہاں سر سے پاوں تک بلیک لباس میں عمر رسیدہ آدمی پشت کر کے کھڑا تھا، کالے لباس والا آدمی کوئی اور نہیں لیجنڈ ( عمران خان ) خود تھا، انہوں نے مجھے پلک جھپکائے بغیر گھورنا شروع کیا، نعیم الحق نے بطور اینکر میرا تعارف کروایا، میں نے ٹخنوں تک لمبی قمیض اوپر بلیک جمپر اور بلیو ٹراوزر پہن رکھا تھا، میں نے لباس کا انتخاب سنجیدہ نظر آنے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا، تو آپ کہاں سے ہیں، میز کے دوسری طرف سے مسلسل گھورتے ہوئے سوال پوچھا گیا، برطانیہ سے، میں نے مختصر جواب دیا۔

یاد رہیکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی، کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔ ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جا سکتا ہےنجی ٹی وی کے مطا بق کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطوراہلیہ گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی، مراد سعید اور عمران خان کی نجی زندگی کو بھی کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں