ریحام خان کے پی ٹی آئی کی خواتین پر سنگین الزام

ریحام خان کے پی ٹی آئی کی خواتین پر سنگین الزام

ریحام خان کے پی ٹی آئی کی خواتین پر سنگین الزام 12 جولائی 2018 (22:53) 10:53 PM, July 12, 2018

ریحام خان نے لکھا کہ انہوں نے ایک بار عمران خان کے پیغامات پڑھے جن میں عندلیب عباس اور عظمیٰ کاردار کی جانب سے کپتان کو جنسی تعلق قائم کرنے کی آفرز کی گئی تھیں۔ ” عمران خان کے پیغامات میں سب سے زیادہ دھچکا جس میسج سے پہنچا وہ ایک قدرے کم عمر خاتون کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔ یہ میسج ’ ماہا خان پی ٹی آئی چکوال‘ کے نام سے محفوظ نمبر سے آیا تھا ، یہ خاتون عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر بتاتی تھی کہ وہ کتنے مردوں کے ساتھ تعلق قائم کر چکی ہے“۔

ریحام خان نے پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار کے حوالے سے لکھا کہ عظمیٰ کاردار نہ صرف اپنی برہنہ تصاویر باقاعدگی کے ساتھ عمران خان کو بھجواتی تھی بلکہ جب بھی وہ عمران خان سے روبرو ہوتی تو کوشش کرتی کہ وہ ان کے سامنے کھڑی رہے یا ان کے سامنے بیٹھ جائے۔ میری موجودگی میں بھی عظمیٰ کاردار اس بات کی پرواہ نہیں کرتی تھی اور عمران خان کے سامنے آنے کا راستہ بنالیتی تھی۔’عظمیٰ کاردار نے علیم خان کے گھر مجھے وارننگ دی کہ اب مجھے یہ سب برداشت کرنا ہوگا کیونکہ وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں گی‘۔

متعلقہ خبریں