ٹیریان کے علاوہ عمران خان پانچ ناجائز بچے ہیں ، ریحام خان

ٹیریان کے علاوہ عمران خان پانچ ناجائز بچے ہیں ، ریحام خان

ٹیریان کے علاوہ عمران خان پانچ ناجائز بچے ہیں ، ریحام خان 12 جولائی 2018 (21:39) 9:39 PM, July 12, 2018

ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’ایک بار ہم عمران خان کی ناجائز بیٹی ٹیریان کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ عمران نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں سے زیادہ ٹیریان سے بات کرتا ہے۔ اس نے مجھے ٹیریان کے ٹیکسٹ میسج بھی دکھائے، جن سے میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ بہت حساس اور سمجھ دار لڑکی ہے اور عمران خان کو باقی فیملی کی نسبت سب سے بہتر مشورے دیتی ہے۔ ایک میسج میں اس نے عمران کو کہا تھا کہ ’آپ سلیمان کی بچگانہ ڈیمانڈز کو نظرانداز کیا کریں اور اس کے ہاتھوں جذباتی بلیک میل مت ہوا کریں۔ وہ وقت کے ساتھ سمجھ دار ہو جائے گا۔‘ عمران خان نے مجھے بتایا کہ سلیمان ٹیریان کو قبول نہیں کرتا تھا۔ اسے ٹیریان کو قبول کرنے میں 10سال لگے۔ عمران جب بھی لندن جاتا تو جمائما کے گھر میں ٹیریان سے ملاقات کرتا تھا۔ ہماری شادی کے چند ہفتے بعد ہی ہمارے درمیان ٹیریان کے متعلق گفتگو شروع ہو گئی تھی۔ ایک دن اسی پر بات ہو رہی تھی کہ اس دوران عمران خان نے شرارتی انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹیریان اکیلی نہیں ہے، ایسے 5 ہیں۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ ’کیا پانچ؟ اس نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ بچے ۔

ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’میں نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا؟ تمہارے پانچ ناجائز بچے ہیں! تمہیں یہ کیسے معلوم ہے کہ وہ تمہارے بچے ہیں؟‘‘ اس پر عمران نے بتایا کہ ’’ان کی ماؤں نے مجھے بتایا۔‘‘ میں نے پوچھا کہ ’’کیا یہ تمام سفید فام ہیں؟‘‘ عمران نے جواب دیا کہ ’’نہیں، کچھ بھارتی بھی ہیں۔ میرے بھارتی ناجائز بچوں میں سب سے بڑے کی عمر 34 سال ہے۔‘‘ یہ باتیں سن کر میں سکتے کے عالم میں تھی۔ میں نے پوچھا کہ ’’کیسے عمران؟ اس لڑکے کی ماں نے دنیا کو کیوں نہ بتایا کہ وہ تمہارے بچے کی ماں بن گئی ہے؟‘‘ اس نے کہا کہ ’’کیونکہ وہ میرے بچے کی ماں بن کر اتنی خوش تھی۔ اس کی شادی کو عرصہ ہو گیا تھا لیکن وہ حاملہ نہیں ہو پائی تھی۔ وہ بچہ پا کر بہت خوش تھی۔ اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ اسے خفیہ رکھے گی اور مجھ سے بھی درخواست کی کہ میں بھی اسے خفیہ ہی رکھوں۔‘‘ اس پر میں نے کہا کہ ’’تمہارے باقی ناجائز بچوں کی مائیں کیونکہ سامنے نہیں آئیں؟‘‘ اس پر عمران نے بتایا کہ ’’وہ سب کی سب شادی شدہ تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی شادیاں ٹوٹ جائیں۔‘‘ میں نے پوچھا کہ ’’یہ بات تمہارے علاوہ کوئی اور جانتا ہے؟‘‘ تو اس نے بتایا کہ ’’جمائما جانتی ہے کہ میرے پانچ ناجائز بچے ہیں۔ اسے بھی میں نے بتا دیا تھا۔‘‘ عمران خان کی یہ باتیں سن کر مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اس سے کیا کہوں۔ میں اس کی بیوی تھی لیکن وہ کیا تھا؟‘‘

یاد رہیکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی، کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔ ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جا سکتا ہےنجی ٹی وی کے مطا بق کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطوراہلیہ گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی، مراد سعید اور عمران خان کی نجی زندگی کو بھی کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں