سرکاری ٹی وی میں سزا یافتہ شخص کودکھانے کی اجازت نہیں ،پی ٹی وی

سرکاری ٹی وی میں سزا یافتہ شخص کودکھانے کی اجازت نہیں ،پی ٹی وی

سرکاری ٹی وی میں سزا یافتہ شخص کودکھانے کی اجازت نہیں ،پی ٹی وی 12 جولائی 2018 (19:02) 7:02 PM, July 12, 2018

پی ٹی وی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں سزا یافتہ شخص کودکھانے کی اجازت نہیں ہے۔ سزا یافتہ شخص سے متعلق اشتہار بھی نہ دکھائے جائیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے لندن سے وطم واپس آرہے ہیں۔

دوسری جانب پیمرا نے نوازشریف کی واپسی پربراہ راست کوریج پرپابندی عائد کرتے ہوئے نجی ٹی وی ہاؤسز کوہدایت نامہ ارسال کردیا۔پیمرا کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز صرف ریکارڈمواد ہی نشرکرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اداروں کیخلاف توہین آمیز کانفرنسزلائیو نشرکررہے ہیں۔ ریاستی اداروں کیخلاف پریس کانفرنسز اور تقاریر لائیو نہیں دکھائی جا سکتیں۔عدلیہ اور مسلح افواج کیخلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ پیمرا کا لائیو کوریج کرنے والے چینلز کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں