عدلیہ اور مسلح افواج کیخلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔پیمرا

عدلیہ اور مسلح افواج کیخلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔پیمرا

عدلیہ اور مسلح افواج کیخلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔پیمرا 12 جولائی 2018 (18:56) 6:56 PM, July 12, 2018

پیمرا نے نوازشریف کی واپسی پربراہ راست کوریج پرپابندی عائد کرتے ہوئے نجی ٹی وی ہاؤسز کوہدایت نامہ ارسال کردیا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز صرف ریکارڈمواد ہی نشرکرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اداروں کیخلاف توہین آمیز کانفرنسزلائیو نشرکررہے ہیں۔ ریاستی اداروں کیخلاف پریس کانفرنسز اور تقاریر لائیو نہیں دکھائی جا سکتیں۔عدلیہ اور مسلح افواج کیخلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ پیمرا کا لائیو کوریج کرنے والے چینلز کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیمرا کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ چینلز الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں