مسلم لیگ ن کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ مریم نواز 12 جولائی 2018 (18:18) 6:18 PM, July 12, 2018

لندن میں میڈیا سے مریم نواز نے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔نوازشریف اپنے کارکنان کوعدم تشدد کا پیغام دیتے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ گرفتاری دینے آرہے ہیں ڈرانے دھمکانے کی ضرورت نہیں۔سزادینے کے بعد بھی جوکچھ ہورہا ہے آپ مان جائیں کہ آپ ہار گئے ہیں۔کرسی کے نشے میں لوگوں کوایک دن جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ واپس نہ آئیں اپیلوں میں مدد مل جائے گی۔ن لیگ نے پاکستان کی ترقی کیلئے جوکچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ہم باہر بھی نکلیں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

یاد رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 13 جولائی کو ملک واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں، ان کو ڈکٹیٹرز کے لیے سنبھال رکھیں۔ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، تاہم اب ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی، لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں