عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس برآمد کیے تھے،ریحام خان

عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس برآمد کیے تھے،ریحام خان

عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس برآمد کیے تھے،ریحام خان 12 جولائی 2018 (14:14) 2:14 PM, July 12, 2018

حال ہی میں انکشاف ہوا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس برآمد کیے تھے، یہی نہیں بلکہ ریحام خان نے عمران خان کی جیب سے برآمد ہونے والی کوکین کی تصاویر بھی اپنی کتاب میں شائع کروادیں۔

معروف ویب سائٹ ''پڑھ لو'' کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ عمران خان سے کوکین برآمد کی تھی۔ ریحام خان کی جانب سے کیے گئے اس دعوے نے ایک مرتبہ پھر سے خبروں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔واضح رہے قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق حیران کُن بات سامنے آئی ہے کہ اس کتاب کو کسی نے شائع نہیں بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ۔

یا د رہیکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی، کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔ ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جا سکتا ہےنجی ٹی وی کے مطا بق کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطوراہلیہ گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی، مراد سعید اور عمران خان کی نجی زندگی کو بھی کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں