پارٹی صدر کی حیثیت سے کارکنوں کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ شہباز شریف

پارٹی صدر کی حیثیت سے کارکنوں کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ شہباز شریف

پارٹی صدر کی حیثیت سے کارکنوں کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ شہباز ... 12 جولائی 2018 (14:11) 2:11 PM, July 12, 2018

جمعرات کو شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر کی حیثیت سے کارکنوں کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔،جیلوں اور قید و بند کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ تمام جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر انتخابی مہم چلانے کا موقع ملنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن لیگی کارکنوں کی گرفتاری کا نوٹس لے۔ پولیس حنیف عباسی کو بھی گرفتار کرنا چاہتی ہے کارکنوں کی گرفتاریاں الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ نواز شریف کا استقبال کرنا آئینی اور قانونی حق ہے۔

کارکنوں کے ہمراہ تیرہ جولائی کو ایئرپورٹ پہنچوں گا۔ کارکن دوران استقبال سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں