آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلور ہاؤس پہنچ گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلور ہاؤس پہنچ گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلور ہاؤس پہنچ گئے۔ 12 جولائی 2018 (12:59) 12:59 PM, July 12, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلور ہاؤس پہنچ گئے۔

جہاں انہوں نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور اور کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یاد رہیکہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کر دی گئی۔ شہید رہنما کی نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے اور ہارون بلور سمیت 20افراد کی شہادت کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تاہم ابتدائی طورپر حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2012ءمیں شہید ہارون بلور کے والد اور سابق صوبائی وزیربشیراحمد بلور بھی طالبان کے ایک خودکش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں