مشرقی افغانستان میں محکمہٴ تعلیم کے دفتر پرحملہ، 12 افراد ہلاک

مشرقی افغانستان میں محکمہٴ تعلیم کے دفتر پرحملہ، 12 افراد ہلاک

مشرقی افغانستان میں محکمہٴ تعلیم کے دفتر پرحملہ، 12 افراد ہلاک 12 جولائی 2018 (12:37) 12:37 PM, July 12, 2018

مشرقی افغانستان میں بدھ کے روز انتہائی مسلح دو خودکش بم حملہ آوروں نے محکمہٴ تعلیم کے دفتر پرحملہ کیا، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبہٴ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کی ایک عمارت کے اندر نامعلوم حملہ آوروں نے عملے پر بلا امتیاز شدید گولیاں چلائیں۔ عمارت کو گھیرے میں لیے جانے کے بعد، افغان سکیورٹی نے فوری طور پر احاطے کی ناکہ بندی کی اور چار گھنٹے کی کارروائی کے بعد 20 افراد کو بازیاب کرایا۔ ابھی تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں