سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ... 12 جولائی 2018 (12:32) 12:32 PM, July 12, 2018

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے بدھ کی شب لاہور کے تھانہ شفیق آباد اور اسلام پورہ کی حدود میں ن لیگ کے دفاتر پر چھاپے مار کر مسلم لیگ ( ن ) کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں یوسی 59، یوسی 65، یوسی 66 کے چیئرمین اور درجنوں کارکن شامل ہیں۔گرفتاریوں کے بعد مسلم لیگ ( ن ) کے کارکن تھانہ شفیق آباد، گرین ٹاون اور اسلام پورہ پہنچ گئے اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔تھانہ شفیق آباد کے باہر احتجاج کی قیادت مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور پی پی 150 سے امیدوار بلال یسین نے کی۔

متعلقہ خبریں