12 برس بعد مناسک حج کی ادائیگی کیسے ہوگی،جانئے

12 برس بعد مناسک حج کی ادائیگی کیسے ہوگی،جانئے

12 برس بعد مناسک حج کی ادائیگی کیسے ہوگی،جانئے 12 جولائی 2018 (12:26) 12:26 PM, July 12, 2018

سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ کی ویب سائٹ پر جاری وڈیو کلپ میں 12 برس بعد مناسک حج کی ادائیگی کے تصوّر کو واضح کیا گیا ہے جس میں ٹکنالوجی اور وسائل کا وسیع ترین استعمال حجاج بیت اللہ کے لیے زیادہ سے زیادہ راحت رسانی کا باعث ہو گا۔

مذکورہ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 1451 ہجری میں حج کی رجسٹریشن بذریعہ موبائل فون "ایپلی کیشن" ہو گی۔ اس کے ذریعے عازم حج کو ایک بکس بھیجا جائے گا جس میں ایک بریسلیٹ، حاجی کا کارڈ اور ایئرفونز ہوں گے جو مناسک کی ادائیگی کے دوران حاجی کو معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔وڈیو کے مطابق الکٹرونک حاجی کارڈ کے ذریعے بیرون ملک کے عازمین حج کسٹم پر رُک کر طویل انتظار کی زحمت سے بچ جائیں گے اور انہیں صرف اپنا کارڈ کسٹم پر نصب مشین سے گزارنا ہو گا۔ اسی طرح یہ عازمین اس کارڈ کے ذریعے حرمین ٹرین میں سوار ہونے کے ساتھ اپنے مقررہ ہوٹل بھی پہنچ سکیں گے جہاں اُن کا سامان پہلے سے منتظر ہو گا۔طواف اور سعی کے دوران کلائی پر بندھا بریسلیٹ نہ صرف چکروں کی تعداد کا حساب رکھے گا بلکہ سعی کے دوران دو سبز بتیوں کے درمیان سے گزرنے پر متنبہ بھی کیا کرے گا تا کہ وہاں پر رفتار کو بدلا جا سکے۔ علاوہ ازیں طواف کے دوران ایئرفونز کے ذریعے حاجی متعلقہ دعائیں بھی سُن سکیں گے۔یہ ایئرفونز حجاج اور حج کے منتظمین کے درمیان زبان کی رکاوٹ بھی دُور کر دیں گے اور ان کے ذریعے حجاج کو مختلف زبانوں میں گفتگو کا ترجمہ میسّر ہو گا۔

اگر کوئی حاجی اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جائے گا تو اس کے پاس موجود الکٹرونک کارڈ موبائل فون کے ذریعے اُس کے ٹھکانے کا تعیّن کرنے میں مدد گار ہو گا اور پھر آسانی کے ساتھ اُس تک پہنچا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں