سعودی عرب کی پاکستان میں ہونیوالی دھشتگردی کی مذمت

سعودی عرب کی پاکستان میں ہونیوالی دھشتگردی کی مذمت

سعودی عرب کی پاکستان میں ہونیوالی دھشتگردی کی مذمت 12 جولائی 2018 (12:17) 12:17 PM, July 12, 2018

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان اور افغانستان میں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پشاور میں ’عوامی نیشنل پارٹی‘ کے انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے اور افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک پٹرول اسٹیشن پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ہے۔ دونوں برادر ملکوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور ان حملوں میں لقمہ اجل بننے والے شہریوں کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں