مصری لیمن چکن:

مصری لیمن چکن:

مصری لیمن چکن: 12 جولائی 2018 (00:43) 12:43 AM, July 12, 2018

اجزاء:

مصری لیمن چکن:

چکن ایک کلو (بغیر ہڈی کے چھوٹی بوٹی کروا لیں)

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ اور ایک لیموں کا چھلکا باریک کاٹ لیں

کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

لہسن کے جوئے چھلے ہوئے چھ عدد کچل لیں

زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ

بلوبینڈ مارجرین دو کھانے کے چمچ

پارسلے ایک گٹھی باریک کٹا ہوا

کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

ترکيب:

سب سے پہلے چکن بوٹی میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹے ہوئے چھلکے، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، لہسن، زیتون کا تیل اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے (1 hour) کے لئے رکھ دیں۔

پھر ایک دیگچی میں مصالحہ لگی بوٹی میں کوکنگ آئل ملاکر (mix) ہلکی آنچ low heat میں پانی خشک کرلیں۔

جب پانی خشک ہو جائے تو اوون گرم کریں۔

ایک ڈش میں ذرا سی مارجرین لگا کر خشک چکن پھیلا کر ڈالیں۔

اوپر سے مارجرین ڈال کر پندرہ منٹ (15 mins) کے لئے بیک کرلیں۔

سرو کرتے وقت پارسلے چھڑک کر اور لیموں کے سلائس سجا کر گرم گرم سرو کر دیں ساتھ گارلک بریڈ رکھ دیں۔

متعلقہ خبریں