سا غر صد یقی:ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھکو خبر................. ہائے یہ عالم کہ تُو دل سے جُدا ہوتا نہیں

سا غر صد یقی:ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھکو خبر................. ہائے یہ عالم کہ تُو دل سے جُدا ہوتا نہیں

سا غر صد یقی:ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھکو خبر................. ہائے یہ عالم کہ ... 12 جولائی 2018 (00:30) 12:30 AM, July 12, 2018

ایک وعدہ ہے کسی کا جو وفا ہوتا نہیں

ورنہ ان تاروں بھری راتوں میں کیا ہوتا نہیں

جی میں آتا ہے الٹ دیں انکے چہرے کا نقاب

حوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں

شمع جسکی آبرو پر جان دے دے جھوم کر

وہ پتنگا جل تو جاتا ہے ، فنا ہوتا نہیں

اب تو مدت سے رہ و رسمِ نظارہ بند ہے

اب تو انکا طور پر بھی سامنا ہوتا نہیں

ہر شناور کو نہیں ملتا طلاطم سے خراج

ہر سفینے کا محافظ ناخدا ہوتا نہیں

ہر بھکاری پا نہیں سکتا مقامِ خواجگی

ہر کس و ناکس کو تیرا غم عطا ہوتا نہیں

ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھکو خبر

ہائے یہ عالم کہ تُو دل سے جُدا ہوتا نہیں

متعلقہ خبریں