مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کردیا ہ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کردیا ہ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کردیا ہ 12 اگست 2018 (23:23) 11:23 PM, August 12, 2018

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کردیا ہے، ملک بھر میں عیدالضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ذالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی نے اپنی کاروائی شروع کردی ہے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ 

اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلا س بھی ہوئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا۔تاہم رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر میں چاند نظر آنے شہادتیں موصول ہوئی۔ لسبیلہ، بلوچستان سے بھی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ رویت کی شہادتوں کے پیش نظر آج چاند نظر آگیا ہے۔ سوموار کویکم ذالحجہ ہوگی اور عیدالضحیٰ بدھ 22 اگست کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں