نفسیاتی مریض حاجی نے ’باب کعبہ‘ پر چھلانگ لگا دی

نفسیاتی مریض حاجی نے ’باب کعبہ‘ پر چھلانگ لگا دی

نفسیاتی مریض حاجی نے ’باب کعبہ‘ پر چھلانگ لگا دی 12 اگست 2018 (22:49) 10:49 PM, August 12, 2018

مکہ مکرمہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ حج کے لیے آئے ایک شخص نے زائرین کے ھجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھلانگ لگا کر باب کعبہ پر چڑھ دوڑا، تاہم پولیس نے اسے وہاں سے اتار لیا اور اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ باب کعبہ پر چڑھنے والا شخص نفسیاتی مریض ہے۔اس کے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے کے واقعے کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ صحن مطاف میں زائرین کے غیرمعمولی ھجوم کے باعث رات بارہ بجے ایک شخص نے مطاف کی ممنوعہ حدود سے آگے بڑھ کر باب کعبہ پر چھلانگ لگائی۔ تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے نیچے اتار لیا۔ پولیس سے بات کرتے ہوئےاس شخص نے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں