داعش کے جنگجوؤں نے تکریت میں ایک چیک پوسٹ کے قریب حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

داعش کے جنگجوؤں نے تکریت میں ایک چیک پوسٹ کے قریب حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

داعش کے جنگجوؤں نے تکریت میں ایک چیک پوسٹ کے قریب حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے ... 12 اگست 2018 (15:52) 3:52 PM, August 12, 2018

عراق کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ ’ داعش ‘ کے جنگجوؤں نے شمالی شہرتکریت میں ایک چیک پوسٹ کے قریب حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے کم سے کم پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ بغداد کے شمال میں 200 کلو میٹر دور تکریت شہر میں پیش آیا۔ تکریت کے ایک پولیس افسر نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’ داعش ‘ کے دہشت گرد جبال حمرین سے گذر کر دریائے دجلہ کو عبور کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے۔ یہ چیک پوسٹ شمالی شہر بیجی کے البواجری گاؤں میں قائم ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد نامعلوم سمت میں فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں