بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں

بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں

بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں 11 ستمبر 2018 (16:12) 4:12 PM, September 11, 2018

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، صدر ن لیگ شہباز شریف نے تصدیق کردی ہے، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

حسن نواز نے بتایا تھا کہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی،جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا ہے،کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی کل رات صحت مزید خراب ہوگئی۔ان کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوبارہ آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں