ملک سے کرپٹ ,ناموس رسالت کے ڈاکوؤں ,ختم نبوت کے چوروں اور ناموس پاکستان کے دشمن سے چھٹکارا پانے کے لیے عمران خان صاحب۔۔۔۔۔۔مڈل کلاس کے وقار کی ,ناموس پاکستان کی ,ناموس رسالت کے لیے لڑوں گا ۔۔۔فیاض الحسن چوہان کا دعوے پر دعوی

ملک سے کرپٹ ,ناموس رسالت کے ڈاکوؤں ,ختم نبوت کے چوروں اور ناموس پاکستان کے دشمن سے چھٹکارا پانے کے لیے عمران خان صاحب۔۔۔۔۔۔مڈل کلاس کے وقار کی ,ناموس پاکستان کی ,ناموس رسالت کے لیے لڑوں گا ۔۔۔فیاض الحسن چوہان کا دعوے پر دعوی

ملک سے کرپٹ ,ناموس رسالت کے ڈاکوؤں ,ختم نبوت کے چوروں اور ناموس پاکستان کے ... 11 جون 2018 (22:57) 10:57 PM, June 11, 2018

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ :"سب سے پہلے میں اللّٰہ کا شکر کرتا ہوں اور اللّٰہ پاک کے فضل اور نبی پاک کے در سے مجھے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا ہے اس کے بعد میں اپنے لیڈر عمران خان اور پوری قیادت جہانگیر ترین ,نعیم الحق ,شاہ محمود قریشی ,اسد عمر صاحب اور چودھری سرور صاحب اور تمام قائدین کا جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور ٹکٹ دیا اور میں اللّٰہ تعالیٰ کو حاضر ناضر جان کر اپنی پی ٹی آئی کی قیادت سے وعدہ کرتا ہوں کہ یہ سیٹ پی ٹی آئی ہی جیتے گی -

انہوں نے مزید کہا کہ اسکے علاوہ پی پی سترہ کے ممبرز سے میری گزارش ہے کہ تمام اختلافات کو بھلا کر ملک سے کرپٹ , ناموس رسالت کے ڈاکوؤں , ختم نبوت کے چوروں اور ناموس پاکستان کے دشمن سے چھٹکارا پانے کے لیے عمران خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہوں پی پی سترہ کے ہر کونے ہر گلی ہر جگہ میں عمران خان صاحب کا پیغام لے کر جاؤں گا اور اللّٰہ تعالیٰ ہمیں فتح سے ہمکنار کرے گا پی پی سترہ کے لوگوں سے میری گزارش ہے کہ وہ لوگ میری سرپرستی کریں کیونکہ میرا مقابلہ وڈیروں سے ہے مجھے فخر ہے کہ میرا ایک پڑھے لکھے مڈل کلاس گھرانے سے تعلق ہے اور میں مڈل کلاس لوگوں کے لیے ہر جگہ پارٹی کے اندر اور باہر ایک جنگ لڑ رہاہوں منتخب ہونے کے بعد میں پاکستان کے اندر پنجاب اسمبلی کے اندر مڈل کلاس کے وقار کی , ناموس پاکستان کی , ناموس رسالت کے لیے لڑوں گا میں جب پہلے پانچ سال ایم این اے رہا تو کسی کی جرات نہیں ہوتی تھی کہ وہ مڈل کلاس یا غریب سے بدسلوکی کرے اور اگر کوئی کرتا تھا تو وہ اپنی سیٹ پر پھر نہیں رہتا تھا -میں اپنے حلقے کے لوگوسے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر اس دفعہ انہوں نے مجھے منتخب کیا تو کوئی پولیس والا , کسی افسر نے ,کسی بدمعاش نے ظلم اور زیادتی کی اور میں نے اسے نشان عبرت نہ بنایا تو آپ نے میرا گریبان پکڑنا ہے میں فیاض الحسن چوہان اپنے دین کی سربلندی کے لیے عمران خان صاحب کی قیادت میں جدو جہد جاری رکھوں گا "

متعلقہ خبریں