سابق صدر جنرل پرویز مشرف ا یک اور حلقے سے میدان میں آ گئے۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف ا یک اور حلقے سے میدان میں آ گئے۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف ا یک اور حلقے سے میدان میں آ گئے۔ 11 جون 2018 (21:00) 9:00 PM, June 11, 2018

سابق صدر جنرل پرویز مشرف بھی الیکشن کے لڑنے کے لیے میدان میں آگئے ہیں وہ کراچی سے الیکشن لڑیں گے سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں - چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ :" پرویز مشرف کے پاکستان آنے سے کسی کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے -وہ پاکستان آئیں اور آکر عدالت میں پیش ہوں یہاں انہیں کوئی خطرہ نہیں -وہ بہادری سے قانون کا سامنا کریں -" سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو تیرہ جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے - اور انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان آئیں انہیں یہاں گرفتار نہیں کیا جائے گا-

واضح رہیکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے دو روز میں خصوصی عدالت قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نادرا کو سابق صدر پرویز مشرف کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کھولنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے معاملے کی سماعت کی۔چیئرمین نادرا نے بتایا کہ پرویز مشرف کی واپسی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہے، جس پر چیف جسٹس نے قرار دیا کہ عدالت نے پرویز مشرف کو واپسی کیلئے تحفظ دیا تھا، ایئر پورٹ سے عدالت تک پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے، کارڈ بلاک کر کے کیوں ان کی واپسی روکنے کا عذر پیدا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 7 جون کو پرویزمشرف سے متعلق تاحیات نااہلی کیس میں چیف جسٹس نے سابق صدرکو 13 جون کو طلب کرتے ہوئے 13 ریمارکس دیے تھے کہ پرویزمشرف وطن واپس ا ٓکرمقدمات کا سامنا کریں، انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی نا اہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 13 جون کولاہور رجسٹری آجائیں، انھیں پیشی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں پرویزمشرف کا پاکستان ا ٓنا ممکن نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے پرویز مشرف کووطن واپسی کےلئے تحفظ دیاتھا، شناختی کارڈ بلاک کرکے کیوں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔جس کے بعد نادرا کی جانب سے سابق صدر اور ا ٓل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا پاسپورٹ بھی منسوخ ہوگیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا پرویز مشرف واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔

متعلقہ خبریں