گرتی ہوئی ن لیگ کو ایک اور جھٹکا۔چوہدری نثار کا ابتک کا سب سے بڑا اعلان

گرتی ہوئی ن لیگ کو ایک اور جھٹکا۔چوہدری نثار کا ابتک کا سب سے بڑا اعلان

گرتی ہوئی ن لیگ کو ایک اور جھٹکا۔چوہدری نثار کا ابتک کا سب سے بڑا اعلان 11 جون 2018 (18:59) 6:59 PM, June 11, 2018

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر مگر ناراض رہنما چوہدری نثار نے خاموشی توڑتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں اس لیے اب میں انتخابات میں آزاد حیثیت سے شامل ہورہا ہوں، اور ہمیشہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی میں 10 جبکہ ( ن ) لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی، مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ورنہ میں نے منہ کھولا تو یہ شریف برادران کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی مختلف میٹنگز میں چوہدری نثار کے ٹکٹ کے معاملے پر بحث ہوتی رہی ہے، شریف برادران کے مابین اس معاملے پر اختلاف بھی پایا گیا۔کارکنوں نے چوہدری نثار سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق استفسار کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’آپ الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا۔

یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے ( ن ) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

متعلقہ خبریں