سعودی عرب پر ہو نیوالا ایک اور حملہ ناکام۔سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔

سعودی عرب پر ہو نیوالا ایک اور حملہ ناکام۔سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔

سعودی عرب پر ہو نیوالا ایک اور حملہ ناکام۔سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔ 11 جون 2018 (18:37) 6:37 PM, June 11, 2018

جدہ: سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اتوار کو یمن سے حوثی   باغیوں کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

حوثی  باغیوں کا دو روز میں جازان کی جانب یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔ گذشتہ روز اس شہر پر یمن سے چھوڑا گیا ایک میزائل گرنے سے تین شہری شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہیکہ اس سے قبل حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین شہری جاں بحق ہوگیئے تھے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی شدت پسندوں نے دن دو بج کر پچپن منٹ پر جازان شہر پرگولہ باری جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ شہری دفاع کے حکام کو سرحد پار سے حوثیوں کی گولہ باری سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا عالمی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں