ڈالر کی پرواز بلند ترین سطح پر،روپیہ پھر منہ کے بل گر پڑا۔

ڈالر کی پرواز بلند ترین سطح پر،روپیہ پھر منہ کے بل گر پڑا۔

ڈالر کی پرواز بلند ترین سطح پر،روپیہ پھر منہ کے بل گر پڑا۔ 11 جون 2018 (18:12) 6:12 PM, June 11, 2018

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافےکا رجحان جاری ہے۔ ہفتے کے پہلے دن، کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو اکیس روپے پچیس پیسے میں فروخت کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے دن روپے کی قدر میں ساڑھے پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی قدر کے سبب ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی نایاب ہوگیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت معاشی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ سےایک اور بیل آوٹ پروگرام کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔فارن اکسچینج ٹریڈرز کے مطابق، پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں مزید پانچ فیصد کی کمی کردی ہے۔ ٹریڈرز کہتے ہیں کہ اس کمی کے بعد، ڈالر 121 روپے اور اکیس پیسے پر خریدا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں