چین ایران کے حق میں کھل کر سامنے آ گیا۔ایران کے جوہری معاہدے کے حق میں بڑی بات کر دی۔

چین ایران کے حق میں کھل کر سامنے آ گیا۔ایران کے جوہری معاہدے کے حق میں بڑی بات کر دی۔

چین ایران کے حق میں کھل کر سامنے آ گیا۔ایران کے جوہری معاہدے کے حق میں بڑی ... 11 جون 2018 (17:54) 5:54 PM, June 11, 2018

بیجنگ:چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں سربراہوں نے اتوار کے روز چنگڈاؤ شہر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات میں بات چیت کی۔

ایجنسی نے چینی صدر کے حوالے سے بتایا کہ یہ جوہری معاہدہ جس کے تحت ایران پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی پابندیوں کو اٹھا لیے جانے کے مقابل اپنی جوہری سرگرمیوں پر روک لگائے، یہ معاہدہ "کثتر مفادات کے لیے اہم نتیجہ" شمار کیا جا رہا ہے۔ چین کے صدر شی چنگ پینگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو باور کرایا ہے کہ ان کا ملک 2015ء میں ایران اور بڑے ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کی سپورٹ جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ مذکورہ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ایجنسی کے مطابق اس موقع پر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران عالمی برادری سے جس میں چین بھی شامل ہے توقع رکھتا ہے کہ وہ اس معاملے سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں