موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانیوالے ٹیکسز کے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کا تاریخی اقدام

موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانیوالے ٹیکسز کے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کا تاریخی اقدام

موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانیوالے ٹیکسز کے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کا ... 11 جون 2018 (17:33) 5:33 PM, June 11, 2018

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانیوالے ٹیکسز معطل کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہو گئے۔عدالت نےکہا کہ جس کے موبائل فون کا استعمال مقررہ حد سے زیادہ ہے، اس سے ٹیکس وصول کریں، ایک بندہ اگر ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا تو اس سے کیسے ٹیکس وصول کر سکتے ہیں، سو روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں، یہ غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ 3 مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کارڈ کے ریچارج پر رقم کی کٹوتی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے تھے۔ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی ہیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ان ٹیکسوں کو معطل کرنے کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے متعلقہ ادارں کو دو دن کی مہلت دی ہے۔

متعلقہ خبریں