عام انتخابات 2018ء حافظ سعید کی جماعت ملی مسلم لیگ بھی میدان میں آ گئی۔امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

عام انتخابات 2018ء حافظ سعید کی جماعت ملی مسلم لیگ بھی میدان میں آ گئی۔امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

عام انتخابات 2018ء حافظ سعید کی جماعت ملی مسلم لیگ بھی میدان میں آ ... 11 جون 2018 (16:58) 4:58 PM, June 11, 2018

لاہور : ملی مسلم لیگ بھی میدان میں آ گئی، ملی مسلم لیگ کی طرف سے صوبائی نشستوں کیلئے 6 امیدوارالیکشن میں حصہ لیں گے۔ ملی مسلم لیگ نے تحریک اللہ اکبرکے ساتھ اتحاد کرکے این اے 125کا معرکہ ایک بار بھی سر کرنے کی تیار ی کرلی ہے۔

ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن 2017ء میں مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز کے مقابلے میں 40سے زائد امیدوارکھڑے ہوئے تھے۔ جن میں ملی مسلم لیگ کے محمد یعقوب شیخ بھی شامل تھے۔لیکن عام انتخابات 2018ء میں ملی مسلم لیگ نے تحریک اللہ اکبر کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے 2018ء الیکشن میں اپنے امیدوار کو کھڑا کریں گے۔ اسی طرح ملی مسلم لیگ نے راولپنڈی کی صوبائی نشستوں پر بھی اپنے مضبوط امیدوار الیکشن میں کھڑے کردیے ہیں۔ ملی مسلم لیگ کے پی پی 14سے رانا عبدالرحمان،پی پی 15سے ملک شہزاد یاسین، پی پی 16سے افتخار شاہ،پی پی 18سے زاہد خان،اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 19سے چوہدری عبدالقدوس کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔

متعلقہ خبریں