شا ہ محمود قریشی کے مقابلے میں ن لیگ نے مضبوط امیدوار اتار دیا۔

شا ہ محمود قریشی کے مقابلے میں ن لیگ نے مضبوط امیدوار اتار دیا۔

شا ہ محمود قریشی کے مقابلے میں ن لیگ نے مضبوط امیدوار اتار دیا۔ 11 جون 2018 (15:54) 3:54 PM, June 11, 2018

ملتان : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق سینئر وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے155 اوراین اے 158 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں،پارٹی پالیسی کے مطابق کاغذات جمع کرائےہیں،پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی،اس کی انتخابی مہم چلاؤں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جاوید ہاشمی نے تمام پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے سے متعلق تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے جن کے تحت جاوید ہاشمی 155 اوراین اے 158 سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ جاوید ہاشمی کو شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے پر مجبور کررہی ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے ( ن ) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں