عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ عمرے کیئے روانہ

عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ عمرے کیئے روانہ

عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ عمرے کیئے روانہ 11 جون 2018 (15:33) 3:33 PM, June 11, 2018

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، عمران خان کے ہمراہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن ایک بجے اپنی اہلیہ بشری مانیکا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان پیر کی دوپہر مدینہ منورہ پہنچیں گے اور روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد منگل کو جدہ آئیں گے اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے سلسلے میں افظار ڈنرمیں شرکت کریں گے، منگل کی رات عمرہ ادا کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب بنی گالہ کے سامنے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے - عمران خان نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے -کل پی پی 100 جڑانوالہ سے سات آٹھ سو لوگوں نے اپنے امیدوار کو ٹکٹ نہ ملنے پر بنی گالہ کے سامنے احتجاج کیا تھا اور انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی ہے اس لیے ٹکٹوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے - احتجاج کے دوران خان بہادر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے متعلق احتجاج کا عمران خان کو بتایا تو عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے -اس کے لیے انہوں نے نعیم الحق کی سربراہی میں ایک مصالحاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کچھ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں پر دوبارہ غور کرے گی کارکنان کی تمام شکایات دور کرے گی - عمران خان آج عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گے اور ایک دن کے بعد واپس آ جائیں گے اور اس کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کریں گے- جب احتجاج کرنے والے لوگوں کو یہ یقین دلایا گیا کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کی جائے گی تو انہوں نے اپنا احتجاج بند کر دیا ہے -

متعلقہ خبریں