بنی گالہ کے سامنے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے -عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

بنی گالہ کے سامنے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے -عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

بنی گالہ کے سامنے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے -عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم ... 11 جون 2018 (15:14) 3:14 PM, June 11, 2018

بنی گالہ کے سامنے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے - عمران خان نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے -کل پی پی 100 جڑانوالہ سے سات آٹھ سو لوگوں نے اپنے امیدوار کو ٹکٹ نہ ملنے پر بنی گالہ کے سامنے احتجاج کیا تھا اور انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی ہے اس لیے ٹکٹوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے - احتجاج کے دوران خان بہادر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے متعلق احتجاج کا عمران خان کو بتایا تو عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے -اس کے لیے انہوں نے نعیم الحق کی سربراہی میں ایک مصالحاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کچھ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں پر دوبارہ غور کرے گی کارکنان کی تمام شکایات دور کرے گی - عمران خان آج عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گے اور ایک دن کے بعد واپس آ جائیں گے اور اس کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کریں گے- جب احتجاج کرنے والے لوگوں کو یہ یقین دلایا گیا کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کی جائے گی تو انہوں نے اپنا احتجاج بند کر دیا ہے -

متعلقہ خبریں