اے بنی آدم سب سے پہلے تیری موت پر تجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ تیرا نام ہوگا!

اے بنی آدم سب سے پہلے تیری موت پر تجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ تیرا نام ہوگا!

اے بنی آدم سب سے پہلے تیری موت پر تجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ تیرا نام ہوگا! 11 جون 2018 (13:25) 1:25 PM, June 11, 2018

اے بنی آدم

سب سے پہلے تیری موت پر تجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ تیرا نام ہوگا! !!

اس لئے جب تومرجائے گا تو لوگ کہیں گے کہ" لاش کہاں" ہے؟

اور مجھے تیرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔!

اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو کہیں گے "جنازہ لےآؤ "!!!

تیرانام نہیں لینگے ۔۔!

اور جب تیرے دفنانے کا وقت آجائے تو کہیں گے "میت کو قریب کرو" !!! تیرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔!

اس وقت تجھے تیرا نسب اور نہ قبیلہ کام آئے گا اور نہ ہی تیرا منصب اور شہرت۔۔۔

کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔

پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے :

1۔ جو لوگ جو تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔

2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔

3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کا ہوگا جو کہ ہفتہ دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا

اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کی پنوں میں رکھ دیں گے! !!

لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہوا

اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہوا اور وہ ہے آخرت کا ۔

تجھ سے چھن گیا تیرا ۔۔۔

1۔ جمال

2۔ مال

3۔ صحت

4۔ اولاد

5۔ جدا ہوگئےتجھ سے مکان و محلات

6۔ بیوی

7۔ غرض ساری دنیا

اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے

اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا ۔

متعلقہ خبریں