پر وین شا کر: میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی...... وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا

پر وین شا کر: میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی...... وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا

پر وین شا کر: میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی...... وہ جھوٹ بولے گا اور لا ... 11 جون 2018 (13:16) 1:16 PM, June 11, 2018

دھنک دھنک مری پوروں کے خواب کر دے گا

وہ لمس میرے بدن کو گلاب کر دے گا

قبائے جسم کے ہر تار سے گزرتا ہوا

کرن کا پیار مجھے آفتاب کر دے گا

جنوں پسند ہے دل اور تجھ تک آنے میں

بدن کو ناؤ لہو کو چناب کر دے گا

میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی

وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا

انا پرست ہے اتنا کہ بات سے پہلے

وہ اٹھ کے بند مری ہر کتاب کر دے گا

سکوت شہر سخن میں وہ پھول سا لہجہ

سماعتوں کی فضا خواب خواب کر دے گا

اسی طرح سے اگر چاہتا رہا پیہم

سخن وری میں مجھے انتخاب کر دے گا

مری طرح سے کوئی ہے جو زندگی اپنی

تمہاری یاد کے نام انتساب کر دے گا

متعلقہ خبریں