یاہو نے اپنی انسٹنٹ میسیج سروس ایپلی کیشن یاہو میسینجر کیحوالے سے افسوسناک اعلان کر دیا۔

یاہو نے اپنی انسٹنٹ میسیج سروس ایپلی کیشن یاہو میسینجر کیحوالے سے افسوسناک اعلان کر دیا۔

یاہو نے اپنی انسٹنٹ میسیج سروس ایپلی کیشن یاہو میسینجر کیحوالے سے افسوسناک ... 11 جون 2018 (12:00) 12:00 PM, June 11, 2018

معروف آن لائن ٹیکنالوجی کمپنی ’ یاہو ‘ نے اپنی انسٹنٹ میسیج سروس ایپلی کیشن ’ یاہومیسینجر کا کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 1998 میں متعارف کرائی جا نیوالی میسینجر ایپ کا شمار دنیا کی پہلی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن میں ہوتا ہے 2018 میں اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

یاہو میسینجر نے 2012 میں چیٹ روم فیچر بھی بند کردیا تھا، اب اس ایپلی کیشن کو مکمل طور پر آئندہ ماہ سے بند کردیا جائے گا , یاہو نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ 17 جولائی 2018 کے بعد ’ یاہو میسینجر ‘ کو بند کردیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ کمپنی آئندہ ماہ سے اپنی معروف ایپلی کیشن کو برقرار نہیں رکھ سکے گی، جس کے لیے وہ اپنے جذباتی صارفین سے معزرت خواہ ہے۔ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے صارفین کو اپنی چیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی , یاہو نے اپنے بیان میں صارفین کو ’ یاہو میسینجر ‘ کی جگہ نئی میسیجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ یاہو نے اپنے صارفین کو ’اسکئرل‘ نامی اپنی نئی میسیجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا، جسے 17 جولائی کے بعد آن لائن کیا جائے گا , یاہو سے قبل ماضی کی دیگر مقبول میسیجنگ ایپلی کیشنز ’اے او ایل‘ کو 2017 جب کہ ’ایم ایس این‘ کو 2014 میں بند کیا جا چکا ہے۔

اس نئی ایپلی کیشن کی مئی کے مہینے سے بیٹا ٹسٹنگ کی جا رہی ہے۔ یہ ایپ ابھی صرف انوائنٹ اونلی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اسے پبلک کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے مزید اعلان کیا کہ صارفین 6 ماہ تک اپنی چیٹ ہسٹری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔