جاتی امرا والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں۔۔۔۔۔۔چوہدری نثار میدان میں آ گئے۔

جاتی امرا والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں۔۔۔۔۔۔چوہدری نثار میدان میں آ گئے۔

جاتی امرا والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ ... 11 جون 2018 (11:40) 11:40 AM, June 11, 2018

چوہدری نثار علی خان کا کہناہیکہ پہلے بھی واضح کرچکا ہوں کہ ان کے ٹکٹ کا محتاج نہیں اور نہ ہی امیدوار ہوں، مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ کر مضحکہ خیز ڈرامے کیے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صحت یابی کےبعدتمام امور پر کھل کر اظہارکروں گا، جاتی امرا والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مؤقف اختیار کریں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے سینئر پارٹی اراکین جو بار بار منتخب ہوئے انہیں ٹکٹ کے لیے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اس بار نیا فارمولا سامنے آیا جو مضحکہ خیز ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے (ن) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

متعلقہ خبریں