شام میں شامی فوج کی بمباری میں بڑا جانی نقصان ہو گیا۔

شام میں شامی فوج کی بمباری میں بڑا جانی نقصان ہو گیا۔

شام میں شامی فوج کی بمباری میں بڑا جانی نقصان ہو گیا۔ 11 جون 2018 (11:13) 11:13 AM, June 11, 2018

شام کے شہر ادلب میں شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ شہری جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسدی فوج نے تحریر شام محاذ نامی گروپ کے خلاف جوابی کارروائی کے طورپر شہری آبادی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت کم سے کم پندرہ افراد مارے گئے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ اتوار کو اسدی فوج نے ادلب میں الفوعہ اور کفریات کے علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قبل ازیں آبزرویٹری کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں چار بچوں اور گیارہ بڑی عمرکے شہریوں کی اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 10 شہری تفتناز قصبے پر بمباری سے شہید گئے۔ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے علاقے میں ایک بنیادی مرکز صحت اور اسپتال پر بھی بم باری کی جس کے نتیجے میں طبی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں