حمد باری تعالٰی:کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے .......دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے‎

حمد باری تعالٰی:کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے .......دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے‎

حمد باری تعالٰی:کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے .......دکھائی ... 11 جون 2018 (04:32) 4:32 AM, June 11, 2018

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے

دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں

جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے

وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب

ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خدا نے چاہا

جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے ،سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی

جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے

جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

سفید اُس کا سیاہ اُس کا ، نفس نفس ہے گواہ اُس کا

جو شعلہء جاں جلا رہا ہے ، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

متعلقہ خبریں