پارٹی ٹکٹ صرف ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے ٹکٹ کے نے درخواست دی ہے - پرویز رشید۔کیا چوہدری نثار آؤٹ؟پرویز رشید نے اشارہ کر دیا۔

پارٹی ٹکٹ صرف ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے ٹکٹ کے نے درخواست دی ہے - پرویز رشید۔کیا چوہدری نثار آؤٹ؟پرویز رشید نے اشارہ کر دیا۔

پارٹی ٹکٹ صرف ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے ٹکٹ کے نے درخواست دی ہے - پرویز ... 11 جون 2018 (03:56) 3:56 AM, June 11, 2018

پارٹی ٹکٹ صرف ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے ٹکٹ کے نے درخواست دی ہے - جب ن لیگ کے رہنما پرویز رشید سے پوچھا گیا کہ کیاآپ چودھری نثار کو ٹکٹ دیں گے تو انہوں نے کہا ہے کہ :" پارٹی ٹکٹ صرف ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے پارلیمانی بورڈ کو ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہے ان لوگوں کا سیاسی قدروں اور جمہوری لحاظ سے ایک اسٹیٹس ہے -ان لوگوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا جنہوں نے درخواست نہیں دی ہے -پارلیمانی بورڈ نے صرف ان لوگوں کو ڈسکس کیا ہے جنہوں نے درخواستیں دی ہیں -ہم نے ان لوگوں کو ڈسکس نہیں کیا جنہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی -"

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو کراچی سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ صدر ن لیگ شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔کاغزات نامزدگی حاصل کر لئے ۔ کل جمع کرائیںگے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا علان کر دیا ہے۔ شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 248,249,259 سے الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے (ن) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

متعلقہ خبریں