صدر ٹرمپ 3 روزہ دورہ برطانیہ پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہوں گے

صدر ٹرمپ 3 روزہ دورہ برطانیہ پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہوں گے

صدر ٹرمپ 3 روزہ دورہ برطانیہ پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہوں گے 11 جولائی 2018 (22:23) 10:23 PM, July 11, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے برطانیہ کے آئندہ دورے کے دوران لندن میں کسی موقع پر اعلانیہ طور پر نمودار نہیں ہوں گے۔ برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق امریکی صدر کے لیے انتہائی سخت سکیورتی انتظامات کیے جا رہے ہیں جو 2011ء کے بعد سے برطانیہ میں نہیں دیکھے گئے۔

یہ سخت ترین سکیورٹی تیاریاں اُن بھرپور احتجاجی مظاہروں کے اندیشوں کے سبب کی جا رہی ہیں جن کے دوران برطانوی دارالحکومت میں 50 ہزار کے قریب شہریوں کے سڑکوں پر آنے کا قوی امکان ہے۔توقع ہے کہ 3 روزہ دورے پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہو جائیں گے۔ اس دوران حفاظتی انتظامات کے واسطے 10 ہزار کے قریب پولیس اہل کار اور خفیہ پولیس کے ارکان مامور ہوں گے۔برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق دونلڈ ٹرمپ کی کیڈلک ماڈل کی گاڑی کو دنیا کے ایک سب سے بڑے عسکری نقل و حمل کے طیارے Super Galaxy C5 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کو Beast کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 16 لاکھ ڈالر ہے۔دورے کے سکیورٹی انتظامات میں طیارہ بردار امریکی بحری جہازUSS Harry S Truman بھی سرگرم ہو گا جو برطانیہ کے جنوبی ساحلوں پر امریکی بیڑے میں شامل ہے۔ اس طیارہ بردار جہاز کی قیمت 45 لاکھ ڈالر اور وزن 97000 ٹن ہے۔علاوہ ازیں دورے کے آغاز سے قبل صدر ٹرمپ اور ان ہمراہ وفد کے واسطےSikorsky ماڈل کے ہیلی کاپٹر بھی لندن پہنچیں گے۔برطانوی کابینہ کی پریذیڈنسی کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ برطانوی دارالحکومت میں انتہائی مختصر وقت گزاریں گے۔ برطانوی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے آکسفورڈ شائر کے Blenheim Palace میں ایک ورکنگ ڈِنر کا اہتمام کریں گی۔اگلے روز امریکی صدر وِنڈسر کیسل میں ملکہ الزبتھ کے ساتھ چائے نوش فرمائیں گے اور پھر چیکرز میں برطانوی وزیراعظم کے دیہی علاقے کے دفتر میں ٹریزا مے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اسی دوران ٹرمپ کی اہلیہ کے لیے ایک سیاحتی دورہ ترتیب دیا جائے گا جس کے دوران ان کے ہمراہ ٹریزا مے کے شوہر فلپ مے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں