مصری سکیورٹی فورسز نے گیارہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصری سکیورٹی فورسز نے گیارہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصری سکیورٹی فورسز نے گیارہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ 11 جولائی 2018 (22:08) 10:08 PM, July 11, 2018

مصری سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف جاری بڑی کارروائی کے دوران میں مزید گیارہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصرکی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے ایک بے نامی سکیورٹی عہدہ دار کے حوالے سے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ شمالی سیناء کے مرکزی شہر العریش میں جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کی تھی جس کے بعد ان کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی اور فائرنگ کے تبادلے میں گیارہ جنگجو مارے گئے ہیں۔مینا نے مزید بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دو دھماکا خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا ہے اور ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی کب کی تھی اور آیا کوئی سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ مصر نے جزیرہ نما سیناء میں آزاد میڈیا کے داخلے پر پابندی عاید کررکھی ہے۔

متعلقہ خبریں