بحرین غیر مُلکیوں کے لیئے بہترین ملک قرار

بحرین غیر مُلکیوں کے لیئے بہترین ملک قرار

بحرین غیر مُلکیوں کے لیئے بہترین ملک قرار 11 جولائی 2018 (21:21) 9:21 PM, July 11, 2018

ایک سروے کے مطابق بحرین کو غیر مُلکیوں کی رہائش‘ ملازمت اور دوستانہ ماحول کے حوالے سے 2017ء کا بہترین ملک قرار دِیا گیا۔ جبکہ غیر مُلکیوں کے لیے غیر موزوں ترین ممالک میں یونان‘ کویت اور نائیجریاسرفہرست ہیں۔ غیر مُلکیوں کے لیے بہترین اور بدترین ممالک کے حوالے سے سروے کا انعقاد غیر مُلکیوں کی نمائندہ تنظیم انٹر نیشنز کی جانب سے کروایا گیا تھا جو دُنیا بھر میں اپنا اثر و رسوخ رکھتی ہے۔

اس سروے میں دُنیا بھر کے مختلف ممالک میں بسنے والے تیرہ ہزار تارکین وطن سے بات چیت کی گئی۔غیر مُلکیوں کے حوالے سے کروائے گئے سروے کے مطابق غیر مُلکیوں کے لیے سازگار ممالک کی فہرست میں بحرین کے بعد لاطینی امریکا کے ممالک میکسیکو اور کوسٹاریکا کا نمبر آتا ہے۔ ان تینوں ممالک کی حکومتیں اور باشندے غیر مُلکیوں کو خوش آمدید کہنے اور اُن کے اپنے مُلک میں قیام کے حوالے سے خاصے گرم جوش نظر آتے ہیں۔

جس کے بعد مرتب کیے گئے نتائج کے مطابق غیر مُلکیوں کے لیے روزگار‘ رہائش اور دوستانہ ماحول کے حوالے سے بحرین سرفہرست ہے ‘ اس کے بعد کوسٹا ریکا‘ میکسیکو‘ تائیوان‘ پُرتگال‘ نیوزی لیند‘ مالٹا‘ کولمبیا‘ سنگاپور اور سپین کے نمبر آتے ہیں۔ دُوسری جانب غیر مُلکیوں کے لیے دس بدترین ممالک میں یونان‘ کویت‘ نائیجیریا‘ برازیل‘ سعودی عرب‘ اٹلی‘ یوکرائن‘ قطر‘ بھارت اور تُرکی سرفہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں